‏قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم

 
0
283

اسلام آباد27جولائی (ٹی این ایس)قومی اسمبلی میں خواتین اوراقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو خواتین کی 25 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کو قومی اسمبلی میں خواتین کی 14،پیپلزپارٹی کو خواتین کی 9 اورمتحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کو خواتین کی 2 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کو 1 اورمسلم لیگ ق کو بھی خواتین کی ایک مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے۔ آزادامیدواروں کی کسی بھی پارٹی میں شمولیت سے نشستوں میں ردو بدل ہوسکتا ہے۔