کراچی کی روشنیاں بحال کرائیں گے، حلیم عادل شیخ

 
0
332

کراچی27جولائی(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ کراچی کے حلقہ پی ایس 99پر جیتنے کے بعد حلقے میں پہنچے جہاں ان کاعوام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا ، جگہ جگہ والہانہ استقبال پھول نچھاور کئے گئے ۔

حلیم عادل شیخ حلقے کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں، اور معززین کے گھروں پر شکریہ ادائی کے لئے گئے اور مٹھائی تقسیم کی، سہراب گوٹھ پر والہانہ استقبال کیا گیا، بڑی تعداد میں حلقہ کی عوام پہنچ گئی شاندار آتشبازی کے بعد پی ٹی آئی ترانوں پر کارکنوں نے رقص کیا اور ملک کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں مانگنے کے بعد اظہار تشکر ادا کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کراچی کی عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے اس پر پورا اتریں گے، کراچی کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوششیں کر کے روشنیاں بحال کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کراچی میں ڈائریکٹ میئر منتخب کروائیں گے جس کے ذریعے تمام بنیادی مسائل حل کراوئیں گے، انہوں نے قائد اعظم کے بعد عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ملک اور قوم کی بہتری کے لئے سوچتے ہیں اور جدوجہد کر رہے تھے ، اللہ کی مدد سے پی ٹی آئی کامیاب ہوئی انشاٗ اللہ نئے پاکستان میں اب ترقی کی راہیں کھلیں گے، انہوں نے کہا ملک کے جو دشمن ہیں وہ اب بھی سازشیں کر رہے ہیں مگر ان کہ منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں حلقہ پی ایس۹۹ کی عوام کو جنہوں نے مجھ پر اعتماد کر کے الیکشن میں ووٹ دیئے ہیں ہر ممکن کوششیں کر کے کئے ہوئے تمام وعدے پورے کرواؤں گا۔