پاکستان میں سعودی سفیر عبداللہ الظہرانی کی بنی گالہ آمد

 
0
306

اسلام آباد27جولائی(ٹی این ایس)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ الظہرانی کی بنی گالہ آمد ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،اور انھیںانتخاب جیتنے پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ الظہرانی نےبنی گالہ کا دورہ کرکے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور انھیںانتخاب جیتنے پر سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد اور تہنیتی پیغام پہنچایا ،سعودی سفیر نےپاکستان میں انتخابی عمل کی تکمیل پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا خطاب نہایت مثبت اور جامع تھا، انھوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سعودی عرب کے بارے میں جن خیالات و جذبات کا اظہار کیا گیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہوتے ہی سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کریں گے، انھوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد کے اس دورے سے پاکستان کیساتھ تعلقات کے ایک نئے دور کی بنیاد ڈالیں گے، پاکستان اور سعودی عرب باہم محبت، دوستی اور بھائی چارے کے بندھن میں جڑے ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے عوام میں جذباتی قربت اور وابستگی ہے اورسعودی حکومت ہمیشہ کیطرح آئندہ بھی ہر کڑے وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑی رہے گی۔ ہم پاکستان کی حکومت کے ساتھ بھرپور اور متحرک سفارتی تعلقات کے خواہشمند ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے سعودی سفیر کا خیر مقدم کیا گیا اور انھوں نےسعودی حکومت خصوصاً فرمانروا کی جانب سے تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب برادر اسلامی ملک اور پاکستان کا بااعتماد دوست ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاک-سعودی تعلقات کو ایک نئی جہت سے ہمکنار کرے گی،سعودی عرب کو ہماری خارجہ پالیسی میں خاص مقام حاصل ہے۔ملاقات کے اختتام پر چیئرمین تحریک انصاف نے سعودی سفیر کو محبت اور گرمجوشی سے رخصت کیا ۔