لاہور، ٹبی سٹی سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد

 
0
1037

لاہور جولائی 28 (ٹی این ایس)لاہور کے علاقےٹبی سٹی سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹبی سٹی کے علاقہ میں موجود بابانوگزہ دربار کے قریب 50سالہ شخص کی پڑی ہوئی لاش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرشناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے بھجوادیا۔پولیس نے بتایا کہ مرنے والا حلیے سے نشی معلوم ہوتا ہے اور اس کی موت نشہ زیادہ مقدار میں لینے کی وجہ سے ہوئی ۔