لاہور، نامعلوم افراد نے 50سالہ شخص کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا

 
0
754

لاہور، نامعلوم افراد نے 50سالہ شخص کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا

لاہور جولائی 28 (ٹی این ایس) لاہور کے علاقےباغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے 50سالہ شخص کو تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ۔

تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقہ مدینہ کالونی شالیمار باغ کے پیچھے رہائش پذیر وقار جس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور مقتول کی دونوں فیملیاں بیرون ملک رہتی تھیں جبکہ اس کی بیٹی سائرہ صرف اپنے باپ کے پاس رہتی تھی ۔دونوں باپ بیٹی اپنے کمروں میں سونے کے لیے چلے گئے جب صبح اٹھ کر بیٹی نے اپنے باپ کے کمرے کی طرف گئی تو جاکر دیکھا کہ اس کا باپ خون میں لت پت مردہ حالت میں پڑا ہوا تھا جس پر سائرہ نے فوری پولیس کو کال کردی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی اور وقوعہ کی جگہ سے نمونے فرانزک لیبارٹری بھجوادیے ۔پولیس نے مقتول کی بیٹی سائرہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کی دفعات لگا کر مقدمہ نمبر 8536/18درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ۔پولیس نے بتایا کہ اس مقدمہ میں ملوث ملزمان کا جلد ہی سراغ لگا لیا جائے گا۔