لاہور، ڈیفنس بی کے علاقےمیں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا سامان خاکستر

 
0
482

لاہور جولائی 28 (ٹی این ایس)لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقےمیں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگ جانے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا سامان ودیگر اشیاءجل کر راکھ ، واقعے کی اطلاع پر ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس بی فیز 4میں گھر کے اندر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیااور وہاں موجود لاکھوں روپے کے فرنیچر سمیت دیگر اشیاءجل کر راکھ کا ڈھیر بن گئیں ،اس واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کرکاروائی کرتے ہوئے تھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا تاحال کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔