مویشی منڈی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ,چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

 
0
320

کراچی 31 جولائی(ٹی این ایس) مویشی منڈی میں جانوروں کی خریداری کیلئے آنے والے عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے بلدیہ زون میں مویشی منڈی کا معائینہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کمشنربلدیہ غربی عمران اسلم ان کے ہمراہ موجود تھے مویشی منڈی یونین کے نمائندوں نے چیئرمین کی توجہ منڈی میں موجود مسائل کی جانب دلاتے ہوئے کہا کہ باؤنڈری وال نہ ہونے کی وجہ سے لوگ رات کے اوقات میں بغیر اجازت اپنے جانور منڈی میں لے آتے ہیں منڈی میں روشنی اور صفائی ستھرائی کی بھی فوری ضرورت ہے چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا مویشی منڈی کو چاروں اطراف سے بانسوں کی مددسے کوور کردیا جائے تاکہ غیر متعلقہ افراد اپنے جانور بغیر اجازت اندر نہ لاسکیں روشنی کی فراہمی کیلئے لائیٹوں کی تنصیب اور راستوں کو فوری ہموار کرنے کے کیلئے بھی فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی موجود گی اور سیوریج کے نظام کی درستگی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جائیں مویشی منڈی میں صفائی ستھرائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو مویشی منڈی میں جاری کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مویشی منڈی میں مین ہولز کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نالے کی تعمیر ،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ،راستوں کو ہموار اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جارہا ہے مویشی منڈی کو چاروں اطراف سے کوور کرنے کیلئے بھی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں قبل ازیں نو تعینات میونسپل کمشنر بلدیہ غربی عمران اسلم نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔