سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے،ڈاکٹرشمشاد اختر 

 
0
462

ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ،نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں،نگراں وفاقی وزیر خزانہ کی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گفتگو
کراچی جولائی 14(ٹی این ایس)نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے برآمدات میں اضافہ نہیں ہورہا ہے ۔تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے ۔ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں ۔نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ معاشی نمو اس سال 5.8 رہنے کی توقع ہے۔

دوہرے خسارے کا قلیل مدتی حل نکالاجاتاہے،مستقل حل نہیں نکالاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے ایکسپورٹ نہیں بڑھ رہی ہے۔تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے ایکسپورٹ بڑھانا ہونگی۔ڈاکٹرشمشاد اختر نے کہا کہ زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے ترقی کررہے ہیں۔ انویسمنٹ طلب 15.6 فیصد ہے، اسے دوگنا ہونا چاہیے۔ طلب کا دباؤ سپلائی سے بڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ضرورت سے زیادہ خرچ کررہے ہیں۔ نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں۔آبادی کا بہت کم حصہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔ آمدنی اور اخراجات میں بہت بڑا فرق ہے۔ مالی سال 18 میں بیرونی خدشات اپنی بلند ترین سطح پر رہیں،