عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا، جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن نے معذرت کر لی

 
0
291

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس): متوقع وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن نے معذرت کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیلئے جسٹس اینڈ ڈیموکریٹ پارٹی کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے۔ماعت کے دوران درخواست گرز کے وکیل شیخ احسن الدین نے بینچ تبدیل کرنے کی استدعا کی۔انہوں نے موقف اپنایا کہ ہماریدرخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد ایک معزز بینچ نے آرڈر جاری کیا ہے،کیس سابق بنچ کے سامنے ہی سماعت کیلئے مقرر کیا جائے،جسٹس عامر فاروق اور میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس نے کیس منتقلی کی درخواست کو اعتراض لگا کر ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔درخواست کوئی اور بنچ سنے گا جس میں ہم دونوں نہیں ہوں گے۔درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق نے کی تهی۔