سیدو شریف: زمین  کے تنازعہ پر فائرنگ،دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک،دو زخمی

 
0
570

سیدوشریف، اگست 02(ٹی این ایس):  سوات کے علاقے سیدو شریف کے موضع سیرئی گلی گرام میں زمین  کے تنازعہ پر فائرنگ  سے دو بھائیوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے –

ڈی ایس پی حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا۔فائرنگ سے دو بهائی عیسی خان اور موسیٰ خان ہلاک ہو گئے جبکہ مخالف گروہ کے احمد سید بهی فائرنگ کی زد میں آ کر چل بسے۔

فائرنگ سے دو افراد زخمی بهی ہوئے ہیں۔

لاشوں کو ضابطے کی کاروائی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔