توہین عدالت کیس:ڈی جی ایل ڈی آمنہ عمران کو نوٹس

 
0
589

لاہور، اگست 02(ٹی این ایس):  لاہور ہائی کورٹ میں  ڈی جی ایل ڈی آمنہ عمران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ۔عدالت نے آمنہ عمران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

جسٹس ماموں الرشید  نے موضع جھگیاں  نگر لاہور  کےفقیر محمد اور روبینہ کوثر کی  درخواست پر سماعت کی ۔

1990 درخواستگزاروں  کا کہنا ہے کہ  1990 میں انہوں نے چودہ  مرلہ پراپرٹی  خرید  کر مکان بنوایا تاہم مکان کی ملکیت  کے کاغذات گم ہو گئے،عدالت  کے  حکم پر اسکو  ڈپلیکیٹ  دستاویزات نہیں دیے جا رہے۔آیل ڈی اے نے عدالت سے رجوع  کرنے پر اسکے مکان کا ایک  پورشن گرا دیا ۔عدالت  کے 26 جولائی  کی پاسداری  نہیں کی جا رہی ۔عدالت  کے حکم امتناعی کو تسلیم  نہین کیا جا ریا  لہذا استدعا کی جاتی ہے کہ  عدالت  ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔