نوشہرہ، اگست 02(ٹی این ایس): نو شہرہ میں سٹیج کی معروف گلوکارہ ریشم کو شوہرنےقتل کردیا۔ملزم فائد خان واردات کے بعد فرار ہوگیا۔
مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ دونوں میاں بیوی میں ناچاقی چل رہی تھی۔
ملزم حال ہی میں بیرون ملک سے واپس ایا تھا۔
ریشم مقامی ٹی وی اور بیرون ملک شوز میں پرفارم کرتی تھی۔