نامعلوم افرادنے 3 خواجہ سراؤں کوچاقوکے وارکرکے زخمی کردیا، ایف آئی آردرج

 
0
357

پشاور اگست 2 (ٹی این ایس)پشاورکے علاقہ سربندمیں نامعلوم افرادنے چاقوکے وارکرکے 3 خواجہ سراؤں کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق 3 خواجہ سراؤں پرنامعلوم افرادنے تشددکیا اور ملزمان نے خواجہ سراؤں کوچاقوکے وارکرکے زخمی کردیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تینوں خواجہ سراﺅں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ تھاناسربند میں واقعہ کی ایف آئی آردرج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔