کوہاٹ:انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا  الناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 25 زخمی

 
0
1761

کوہاٹ، اگست  04 (ٹی این ایس):کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کا ایک الناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

حادثہ لاچی کے مقام پر آئل ٹینکر اور  بس کے درمیان تصادم کی صورت میں  پیش آیا۔ مسافر کوچ بونیر سے کراچی جاررہی تھی۔ ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بس میں سے 12 افراد کو نکال لیا۔ بس میں مزید افراد پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن آخری اطلاعات کی آمد تک جاری تھا۔