لاہور: شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس جاری

 
0
292

لاہور اگست 06(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی صدارت میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔لاہور میں ہونے والے اجلاس میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور ملک احمد خان سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔ذرائع کے مطابق شہبازشریف پارٹی رہنماؤں کو وزیراعظم کے امیدوار پر اعتماد میں لیں گے جب کہ اجلاس میں مشاورت کی جائے گی کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف ہوں گے یا کسی اور کو نامزد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں آل پارٹیز کانفرنس میں زیر بحث آنے والے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ مسلم لیگ (ن) نے 8 اگست کو نو منتخب امیدواروں اور ٹکٹ ہولڈرز کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔