آزادی کپ: ہزاروں دکانیں بند، تاجروں کو روزانہ 6 ارب کا نقصان

 
0
305

لاہور ستمبر 14 (ٹی این ایس) آزادی کپ کے سکیورٹی انتظامات کیلئے لبرٹی و ملحقہ مارکیٹوں کی 9 ہزار سے زائد دکانیں بند ہونے سے تاجروں کو روزانہ 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہورہا ہے۔ سکیورٹی انتظامات کے نام پر دکانوں کی بندش پر تاجر حکومت کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے آزادی کپ کے دوران سکیورٹی کے ا نتظامات کے لئے سٹیڈیم اور کھلاڑیوں کے روٹ پر مارکیٹیں بند کرائی گئی ہیں۔ تاجر تنظیموں کے مطابق لاہور کی لبرٹی مارکیٹ، مین بلیوارڈ گلبرگ، قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں واقع کمرشل سینٹرز میں ہزاروں دکانیں ہیں جہاں روزانہ 6 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوتا ہے۔ یہ مارکیٹیں اور دکانیں گزشتہ دو دن سے بند ہیں، سٹیڈیم کے اطراف اور اس سے ملحقہ مارکیٹوں کو بند کرکے یہاں عارضی پارکنگ سٹینڈز بنائے گئے ہیں، اس طرح سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ اس سے 2 کلومیٹر دور تک بھی کاروبار بند ہے۔