سکھر، جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری 

 
0
549

کاروائیوں کے دوران 2 مفرور اور منشیات فروش آکڑا پرچی ڈیلرز سمیت 12 جواری گرفتار کر کے آکڑا بکس موبائل فون اور نقدی برآمدکرلئے 
سکھر، اگست 07 (ٹی این ایس):ترجمان ایس ایس پی سکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر پولیس شیراز نذیرکی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن جاری ہے مختلف تھانوں کی پولیس کاروائیوں کے دوران 2 مفرور اور منشیات فروش آکڑا پرچی ڈیلرز سمیت 12 جواری گرفتار کر کے آکڑا بکس موبائل فون اور نقدی برآمد کر کے انکے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں کاروائیوں کے سلسلے میں تھانہ پٹنیکی حدود میں پولیس کی کاروائی کے دوران بکی ڈیلر اور 6 آکڑا پرچی جواری گرفتار ملزمان کے قبضہ سے نقدی موبائل فون اور آکڑا پرچی بکس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ پٹنی میں مقدمہ نمبر 10/2018 زیر دفعہ 5 جوا ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں 1) بخو شیخ 2) علی حسن میرانی3) سہیل میرانی4) غلام مصطفیٰ میرانی 5) محسن میرانی 6) ذوالفقار میرانی شامل ہیں جبکہ تھانہ روہڑی کی حدود میں پولیس کی کاروائی دوران کیسس میں مطلوب ملزم بلوچ خان شر کو گرفتارکیا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ روہڑی میں مقدمہ نمبر 59/2018 زیر دفعہ 337 ایکٹ کے تحت درج تھا دوسری جانب روہڑی پولیس کا بیڑی چوک کے قریب کاروائی کے دوران ایک منشیات فروش ذاکر علی قریشی کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضہ سے بہنگ برامد کرلی گئی ملزم کے خلاف کرائم نمبر 99/18 دفعہ 3/4 PEHO کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ،پنوعاقل پولیس کا بائیجی چوک کے قریب کاروائی ملزم نعیم اللہ مسمیجو کو چرس سمیت گرفتار کرلیاہے ملزم کے خلاف مقدمہ تہانہ پنوعاقل میں درج کرلیا گیا ملزم کے قبضہ سے 700 گرام چرس برامدکیا گیا ہے اسی طرح ایئرپورٹ پولیس کا بچل شاہ میں کاروائی 3 جواری گرفتار مقدمہ درج کرلیا گیاگرفتار جواریوں میں ریاض محمود, نیاز علی اور طاہر محمود کھروس شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے جوا کی مختلف اقسام کی گیمز نقدی موبائل برامدکی ہے ،دبر پولیس کا حدود میں کاروائی کے دوران دو مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں لطیف جاگیرانی اور ضمیر جاگیرانی شامل ہیں ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے کاروائیوں پر ایس ایس پی سکھر نے پولیس پارٹیز کا شاباشی کا پیغام دیا ہے ۔