لاہور: دشمنی پر ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

 
0
382

لاہور اگست 07(ٹی این ایس)لاہور کے نواحی موضع پھلروان میں دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل کر دیئے، مقتولین میں 3بھائی بھی شامل ہیں۔دونوں گروپوں کی دشمنی میں پہلے بھی4افراد قتل ہو چکے ہیں، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔لاہور کینواحی علاقے تھانہ برکی کی حدود میں واقع موضع پھلروان میں انتہائی اندووہناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق علاقے میں لاٹھی گروپ اور شاطر گروپ کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آ رہی ہے، اسی دشمنی کی بنیاد پر لاٹھی گروپ کے مسلح افراد نے تلخ کلامی کے بعد شاطر گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔گولیاں لگنیسے قربان علی، عبدالرشید، تنویر علی، قادر علی اور بشیر احمد موقع پر ہلاک ہو گئے، مقتولین میں قربان علی، عبدالرشید اور بشیر نامی افراد سگے بھائی ہیں۔ملزم فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کی دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد قتل ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں موضع پھلروان میں قتل کیے گئے 5افراد کے ورثاء نے پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر مقتولین کی میتیں رکھ کر احتجاج کیا۔احتجاج کے باعث مال روڈ، شاہراہ فاطمہ جناح اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔دوسری جانب لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کراو?ن پلازہ کے قریب دو افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں عمر نامی ایک شخص جاں بحق ہو گیا، 33سالہ عمر کویت میں مقیم تھا۔پولیس نے دوسرے شخص سجاول کو حراست میں لے لیا جو اپنے آپ کو پولیس اہلکار بتاتا ہے، مقتول عمر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔