برسلز،اگست 08 (ٹی این ایس): یورپی یونین نے پیر کو ایران کے خلاف عائد کی جانے والی امریکی پابندیوں کو تسلیم نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جولائی 2015 میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے اخراج کے بعد امریکا ایران پر پابندیاں عائد کر رہا ہے، تاہم یورپی یونین اس معاہدے کو بچانا چاہتی ہے۔ ادھر ان پابندیوں سے متعلق ایک انتظامی بل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کر دیے ۔ یورپی حکام کا کہناتھا کہ امریکی پابندیوں کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد یورپی یونین متفقہ حکمت عملی وضع کرے گی۔