راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر

 
0
321

اسلام آباد 08 اگست (ٹی این ایس) نقیب اللہ کے والد نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی ضمانتوں کی منسوخی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔نقیب اللہ کے والد محمد خان کی جانب سے ان کے وکیل فیصل صدیقی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ راؤ انوارنقیب اللہ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے لیکن مدعی کے وکیل کو سنے بغیر ہی ملزم کی ضمانتیں منظور کی گئیں جس سے انصاف کی فراہمی متاثر ہوئی۔وکیل نےکہا کہ میری عدالت سے درخواست ہے کہ راؤ انوارکی ضمانتیں منسوخ کرکے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ راؤ انوار کے خلاف دو مقدمات زیر سماعت ہیں، جبکہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دونوں مقدمات میں ملزم کی ضمانت منظور کی ہوئی ہے۔