چین کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش

 
0
551

کراچی، اگست 08 (ٹی این ایس): چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 موٹر سائیکلیں اور واکی ٹاکی سیٹس عطیہ کیئے گئے۔ اس سلسلہ میں  سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی سے قونصل جنرل چائناوان یو(Wan yu) پر مشتمل تین رکنی وفد نے ملاقات کی۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی ڈاکٹر جمیل،اے آئی جی ٹی اینڈ ٹی،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن، اے آئی جی آپریشنز سندھ،اے آئی جی لاجسٹکس اور اے آئی جی ایڈمن ایڈمن سی پی او بھی شریک تھے۔

اس موقع پر حکومت چائنا کی جانب سے سندھ پولیس کو ہنڈا 150 سی سی کی 42 موٹرسائیکلیں اور 150 واکی ٹاکی سیٹس بطور عطیہ پیش کیئے گئے۔

آئی جی سندھ نے قونصل جنرل چائنا پر مشتمل تین رکنی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت چائنا کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور پولیسنگ کے عمل کو مؤثر اور مربوط بنانیکے ضمن میں انکے تعاون کو ایک سنگ میل قرار دیا۔