کراچی: فریئر پولیس کی حدود میں گذشتہ روز اغواء کی گئی کمسن بچی کو بازیاب ، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار

 
0
642

کراچی، اگست 09 (ٹی این ایس): تھانہ فریئر پولیس کی حدود میں گذشتہ روز اغواء کی گئی کمسن بچی کو بازیاب اور قبیح جرم میں ملوث گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

حورین دختر نجیب خان جاکھرانی نامی اڑھائی سالہ بچی کو گذشتہ روز کولمبس ٹاور کی آٹھویں منزل سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد علاقہ میں سخت تشویش اور بچی کے گھر میں کہرام برپا ہوا تھا۔ شکایت ملتے ہی مقامی تھانہ کے ایس ایچ او چوہدری سعید اختر نے ٹیم کے ہمراہ بچی کی تلاش کی اور 24 گھنٹوں میں اسے بازیاب کرالیا۔


پولیس نے اغواء میں ملوث ایک خاتون سمیت تین افراد کا حراست میں لے لیا ہے۔