شہرقائد،جشن آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری

 
0
2577

قومی پرچم کے رنگوں سے مزین ہیٹ اور ٹی شرٹس بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں
کراچی اگست9 (ٹی این ایس)ملک بھرکی طرح شہرقائدمیں جشن آزادی کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں۔ شہرکی مختلف مارکیٹوں میں سبز ہلالی پرچموں،جھنڈویوں اوربیچز کے اسٹالز لگ گئے ہیں۔شہرقائد میں کے مختلف علاقوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے لگے اسٹالز پر کہیں سبز ہلالی پرچموں کی بہار تو کہیں مختلف اقسام کی جھنڈیاں اور بیجز کی بھر مارہے، قومی پرچم کے رنگوں سے مزین ہیٹ اور ٹی شرٹس بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یوم آزادی سے قبل ہی شہرقائد کے باسیوں نے اپنے گھروں کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ لیکن شہری سجاوٹی سامان کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں پر پریشان بھی دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب دکانداروں کا کہناہے کہ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے جھنڈیوں اور دیگر سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔شہری جہاں سبزہلالی پرچم، بیجز اور ماسک خرید کر جشن ازادی کو شایان شان طریقے سے مناتے ہیں تو وہیں پر نوجوان سبز رنگ کی ٹی شرٹس پہن کر وطن عزیز سے محبت کا اظہاربھی کر رہے ہیں۔