بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کے اجرا کی تیاریاں

 
0
280

فروخت سے ایک ارب ڈالر سے زائد وصول ہونے کا امکان ہے ، ذرائع
کراچی اگست9 (ٹی این ایس)بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،بانڈز کی فروخت سے ایک ارب ڈالر سے زائد وصول ہونے کا امکان ہے ،وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق نیشنل سیونگ کا ادارہ بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل کرچکا ہے،جس کی اب صرف ریگولیٹر سے منظوری کا ہی انتظار ہے،بانڈز کی فروخت سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک وصول ہونے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق جاری کیے جانے والے بانڈز کی میعادتین سے پانچ سال ہوسکتی ہے ، ان بانڈز پر ماہانہ منافع بھی دیا جائے گا، ابتدا میں بانڈز خلیجی ممالک اور بعد میں برطانیہ اور امریکا میں جاری کیے جائیں گے ۔