کراچی:مبینہ ٹاؤن میں نجی اسپتال کے عملے کی غفلت،  غلط علاج ملنے کے باعث  اڈھائی سالہ بچی انتقال کر گئی

 
0
487

 غمزدہ  اور مشتعل ورثاء کا اسپتال کے سامنے احتجاج کرکے  روڈ بلاک اور اسپتال کے عملے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کراچی، اگست 12(ٹی این ایس):مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں  واقع ایک نجی اسپتال میں  اڈھائی سالہ بچی غلط علاج ملنے کے باعث  انتقال کر گئی جس کے خلاف غمزدہ  اور مشتعل ورثاء نے اسپتال کے سامنے احتجاج کرکے  روڈ بلاک اور اسپتال کے عملے کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوالحسن  اصفحانی روڈ پہ واقع ایک مشہور نجی اسپتال ‘راجپوت جنرل ہسپتال’ میں  اڈھائی سالہ معصوم بچی حورین ظہرہ کا غلط علاج ملنے کے باعث  انتقال کر گئی جس کے بعد بچی کے ورثاء  نے اسپتال کے سامنے احتجاجی  دھرنا دیکر  روڈ بلاک کر دیا جس کے دوران ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین نے  اسپتال کے عملے کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پہ معصوم بچی کی والدہ صبا نے بتایا کے اسپتال کے عملے کی غفلت سے میری بچی ہلاک ہوئی ہے جس کا قاتل اسپتال کا عملہ ہے۔غمزدہ والدہ نے  بتایا کہ مبینہ ٹاون تھانے میں  ایف آئی آر داخل ہونے کے باوجود بھی پولیس نے ابھی تک گرفتاری عمل میں  نہیں لائی اور اسپتال کے عملے نے ہمارے اوپر تشدد بھی کیا معصوم بچی کی والدہ نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی اور اسپتال کو سیل کر کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔