کراچی اگست 12(ٹی این ایس): پاکستان میں اسلامی مہینے ذو الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند آج نظر آسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدائش کل دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق 12 اگست کی شام کو ذوالحج کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔













