کوٹلی اگست 12(ٹی این ایس)کوٹلی آزاد کشمیر کے نواحی علاقے میں المناک حادثہ ‘مکان کی چھت گرنے سے دس سالہ بچی جاں بحق جبکہ اس کی ماں سمیت ایک کزن زخمی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی قمروٹی کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ آئے‘ مقامی افراد کی مدد سے ملبے تلے دب جانے والوں کو نکال لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹلی کے نواحی علاقے پناگ شریف کے مقام پر گذشتہ رات دس بجے کاظم نامی شخص کے مکان کی چھت گرنے سے اس کی دس سالہ بیٹی ملائیکہ جان بحق جبکہ اس کی والد ہ اکسیر بیگم زوجہ محمد کاظم اور عبید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چوکی آفیسر قمروٹی نعیم بٹ اپنے اہلکاروں سمیت موقعہ پر پہنچ آئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبے تلے دب جانے والے افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔