تحریک انصاف پر یو ٹرن کا الزام لگانی والی پارٹی ن لیگ کے اپنے یوٹرن جاری

 
0
258

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): تحریک انصاف پر یو ٹرن کا الزام لگانی والی ن لیگ کے اپنے یوٹرن جاری، فوج کو خلائی مخلوق نہیں کہا گیا، شاید خلائی مخلوق الیکشن کمیشن کو کہا گیا تھا: رانا تنویر۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں پتا کہ الیکشن سے پہلے خلائی مخلوق کا الزام کس پر لگایا گیا، شاید الیکشن کمیشن کو کہا گیا تھا۔
ارکین کا میں سے کوئی بھی نواز شریف صاحب کے بیانیہ کو ڈفینڈ کرنے کو تیار نہیں تھا، سب اس سوال سے بھاگتے رہے کہ آخر خلائی مخلوق کس کو کہا گیا۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی نو کمینٹ کہتے ہوئے سوال سے بھاگ گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ایک یو ٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا تھا۔ حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے آرمی ایکٹ کی ترمیم کو اتفاق رائے سے پارلیمان سے منظور کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے رابطہ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس سلسلے میں وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں سینیٹ کے قائد ایوان شبلی فراز اور وزیر مملکت پارلیمانی امور اعظم سواتی پر مشتمل وفد نے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں مسلم لیگ (ن) کے راہنماﺅں سے ملاقات کی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور رانا تنویر نے حکومتی وفد سے ملاقات کی.اس موقع پر حکومتی وفد نے مسلم لیگ (ن) سے آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون سازی پر حمایت کی درخواست کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ آج شام تک مشاورت کا عمل مکمل کر کے کل جمعہ کے روزبل پارلیمان میں پیش کردیا جائے گا۔ دوسری جانب رہنما مسلم لیگ (ن) مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ پارٹی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی مکمل حمایت کردی ہے۔ اب انصار عباسی کی جانب سے یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے کہ ن لیگ کے ایک یو ٹرن نے تحریک انصاف کے تمام یو ٹرنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔