موجودہ وفاقی حکومت اپنے وژن کی تکمیل کی جانب کامیابی سے رواں دواں ہے، اداروں میں اصلاحات کرکے انہیں منافع بخش بنارہے، اسد قیصر

 
0
282

اسلام آباد جنوری 04 (ٹی این ایس): سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاہے کہ دین اوراپنے عقیدہ پررتی برابرسمجھوتہ نہیںکرسکتے،دین کیلئے جان ومال حاضرہے،پاکستان تحریک انصاف ملک کی واحدسیاسی جماعت ہے جس نے وطن عزیزکومدینہ کی طرزپرلانے کیلئے آوازاٹھائی اوراقدامات بھی اٹھارہی ہے،موجودہ وفاقی حکومت اپنے وژن کی تکمیل کی جانب کامیابی سے رواںدواں ہے،کنڈائوگائوں میںکالج کے قیام کیلئے بہت جلدسروے ٹیم آجائیگاجبکہ کنڈائوکیلئے الگ فیڈربھی جلدشروع ہوجائیگاجس سے اوورلوڈنگ کامسئلہ مستقل بنیادوںپرحل ہوجائیگا، ضلع صوابی کے گائوںبوکو،جھنڈااور کنڈائومیںجہاںپر ٹیوب ویل کی ضرورت ہوگی وہاںپرٹیوب ویل لگائیںگے تاکہ عوام کوپینے کاصاف پانی فراہم ہوسکے۔
ان خیالات کااظہارانہوںنے کنڈائو گائوں،ضلع صوابی میںجھنڈا پابینی روڈکی افتتاح کے بعدایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی عاقب اللہ خان بھی موجودتھے۔سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنے کہاکہ صوابی کی ترقی کیلئے بھرپوراقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صوابی کیلئے برہان میں220-KVA گرڈسٹیشن کی تکمیل سے آئندہ 100سال کیلئے ضلع صوابی میںبجلی کامسئلہ نہیںہوگا،اسی طرح غازی بھروتھہ کے متاثرین کیلئے بھی سکیم منظورکردی گئی ہے جس کیلئے کنسلٹنٹ ہائیرکیاگیاہے اوراس سکیم پربھی برق رفتاری سے کام جاری ہے۔
انہوںنے کہاکہ ویمن اینڈچلڈرن ہسپتال بھی انشاء اللہ جلدقائم ہوجائیگا،صوابی کے تمام محرومیوںکاازالہ پاکستان تحریک انصاف کریگی۔انہوںنے کہاکہ ہم مانتے ہیںکہ مشکلات ہیںمگران حالات کی ذمہ دارسابقہ حکومتیںہیں جنہوںنے عوامی مسائل اورملکی مفاد کی بجائے ذاتی مفادکوترجیح دی،ہمیںمعیشت خستہ حال ملی تھی،مگرالحمداللہ پاکستان تحریک انصاف کی بہترین پالیسیوںاوروزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کی بدولت اب معیشت بہتری کے راستے پر گامزن ہے۔
انہوںنے کہاکہ 35سال سے معیشت کی ترقی کیلئے اقدامات نہیںاٹھائے گئے،پاکستان کے تمام ادارے خسارے کاسامناکررہے تھے لیکن اب انشاء اللہ ان اداروںمیںاصلاحات کرکے منافع بخش ادارے بنارہے ہیں،موجودہ حکومت کسانوںکی فلاح وبہبوداورذراعت کی ترقی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے۔