سارو گنگولی کے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کا امکان 

 
0
2702

دبئی اگست 12 (ٹی این ایس)سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی کے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے لودھا کمیشن کی زیادہ تر سفارشات پر مبنی بھارتی کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کی منظوری کے بعد جلد ہی انتخابات کی امید ہے، گنگولی اس وقت کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سربراہ ہیں جس کی وجہ سے انھیں انتظامی تجربہ بھی حاصل ہوچکا، اس لیے توقع کی جارہی ہے کہ بھارتی کرکٹ کی ٹاپ پوسٹ کیلیے وہ میدان میں اترسکتے ہیں۔