ساہیوال:پولیس کی  بروقت کاروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی

 
0
527

اسلحہ ممکنہ طور پر  یوم آزادی اور عیدالاضحی کے موقع پر دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا: ڈی پی او ساہیوال

ساہیوال، اگست 12 (ٹی این ایس): ساہیوال میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ کی کھیپ برآمد کرلی جس میں 294  پسٹل، 10 پمپ ایکشن 2رائفل اور مختلف اقسام کی 9100گولیاں شامل ہیں۔

ڈی پی او ساہیوال کا کہنا ہے کہ  یہ اسلحہ ممکنہ طور پر  یوم آزادی اور عیدالاضحی کے موقع پر  استعمال ہونا تھا چنانچہ پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئےساہیوال کو ان اپم ایام کے موقع پر  دہشت گردی کے ایک بڑے ممکنہ  سانحہ سے بچا لیا۔

کاروائی میں چار ملزمان  بھی گرفتار کرلئے گئے جن کا تعلق نوشہرہ سے ہے

ڈی پی او  کے مطابق اسلحہ نوشہرہ سے بذریعہ گاڑی نمبری ICT /933-DK کرولا ساہیوال لایا گیا

زیر حراست ملزمان سے 1470000 روپے نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی

ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔