خانیوال: ہائی ویز پر ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار، پانچ کاروں سمیت ڈیڑھ کروڑ روپے کا مسروقہ سامان برآمد

 
0
322

خانیوال، اگست 12 (ٹی این ایس): خانیوال میں پولیس نے موثر کاروائی کرتے ہوئے  ہائی ویز پر ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا جن سے پانچ کاروں سمیت ڈیڑھ کروڑ روپے کا مسروقہ سامان برآمد ہوا۔

ڈی پی او فیصل مختیارنے بتایا کہ سات رکنی ڈکیت گینگ قیمتی گاڑیوں میں  اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتا تھا،ڈکیت گینگ کے سرغنہ منصور شیخ نے پوش گھرانوں  کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ساتھ ملارکھا تھا۔گرفتار ڈاکوؤں میں ارسلان گیلانی، عبدالصمد دولتانہ، جنید بلوچ، حسن گیلانی، حمزہ گیلانی اور رمضان رمی شامل ہیں۔ملزمان نے مختلف واقعات میں ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں سے درجن بھر کاروں سمیت نقدی اور زیورات چھیننے کی واردات انجام دیں۔ملزمان کے قبضے سے 5 کاریں سمیت کروڑوں روپئے  مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا۔