ٹیکسلا میں  ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سونے کی دس دکانیں لوٹ لیں

 
0
293

ٹیکسلا، اگست 12 (ٹی این ایس): ٹیکسلا میں  ڈاکو ؤں نے دن دیہاڑے بڑی کاروائی کرتے ہوئے سونے کی دس دکانیں لوٹ لیں۔ اطلاعات کے مطابق  موٹر سائکل اور ایک کار میں  6 ڈاکو سکیورٹی گاڑڈس کی وردی میں  شہر کے مین صرافہ بازار آئے اور یکا یک  کئی دکانوں میں موجود صرافوں کو ہر غمال بنایا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈا کو جن کے ہاتھوں میں کلاشمنکوفس تھیں نے بڑی ااطمنان اور دیدہ دلیری سے دس دکانوں کے شیشہ کے دروازے اور کاؤنٹر توڑ ڈالے اور سونا تھیلو میں بھر بھر کر لے گئے۔ تین ڈاکو فائرنگ کرتے اور تین لوٹتے رہے۔

اس موقع پر مزاحمت کی گئی جس کے جواب میں ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی اور شدید خوف پیدا کیا۔ فائرنگ سے  حارث نامی ایک دکاندار زخمی بھی ہوگیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ہے اور  پولیس ان کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے قریب پہنچ چکی ہے ۔

سی پی او نے  واقع کا نوٹس کے لیا۔

واردات کے بعد صرافہ بازار میں تشویش اور اشتعال کی لہر دوڑ گئی اور سونار پولیس اور انتظامیہ کی طرف سے ناقص سکیورٹی انتظامات کی شکایت کررہے ہیں۔

واردات ڈالنے والے ایک ڈاکو کو cctv فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔