کراچی، اگست 12 (ٹی این ایس): آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے ہدایات جاری کیں کہ جشن آزادی کے موقع پر سڑکوں شاہراہوں وغیرہ پر ون ویلنگ،موٹر سائیکل پر شورزدہ/غیر معیاری سائلنسر لگاکر چلنے اور سمندر میں نہانے والوں کے خلاف تمام ترانسدادی کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کی مناسبت سےتمام ایس ایچ اوز جملہ سیکیورٹی اقدامات نا صرف اپنی نگرانی میں یقینی بنائیں گے بلکہ علاقوں میں بھی موجود رہیں گے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ مزار قائد پرانراورآوُٹر کارڈن کی بنیادپرسیکیورٹی کوغیر معمولی بنایاجائےجبکہ صوبےاورباالخصوص کراچی میں اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ، ریکی،نگرانی،خفیہ سراغ رسانی اقدامات سمیت جرائم کے خلاف جاری آپریشنز کو بھی مذید تیز کیا جائے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا رینج،ڈسٹرکٹس اور زونز کی سطح پر مربوط روابط کے تحت جرائم کی بیخ کنی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ یوم آزادی کے حوالے سے ہںونیوالی جملہ تقریبات کی سیکیورٹی تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنائی جائے۔