سری دیوی کی سالگرہ پرجھانوی کپور نے اپنی والدہ سے اظہار محبت کردیا

 
0
1300

ممبئی اگست 13(ٹی این ایس) آنجہانی بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کے55 ویں جنم دن کے موقع پر ان کی صاحبزادی جھانوی کپور نے اپنی والدہ سے اظہار محبت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سری دیوی کی گود میں ہیں جبکہ بونی کپور ان کے پیچھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔ سر ی دیوی اور بونی کپور کی شادی سال 1996 میں ہوئی۔ ان کی دو بیٹیاں ہیں جھانوی کپور بڑی جبکہ خوشی کپور ان کی چھوٹی بیٹی ہیں۔ جھانوی کپور نے بالی ووڈ میں فلم ’دھڑک‘ کے ذریعے انٹری دی۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت رواں سال 24 فروری کو دبئی کے ایک ہوٹل میں ڈوب جانے کے باعث ہوئی۔ سال 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مام‘ ان کی آخری فلم ثابت ہوئی جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اور اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی کے مدمقابل اہم کردار ادا کیا۔لیجنڈری اداکارہ سری دیوی نے اپنے کیئر کا آغاز چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے کیا جب ان کی عمر چار سال تھی۔ انہوں نے 300 سے زائد فلمیں کیں جن میں ’جانباز، مسٹر انڈیا، لاڈلا، جدائی، چاندنی، صدمہ، لمحے، انگلش ونگلش اور دیگر سپر ہٹ فلمیں شامل ہیں۔ سری دیوی کی موت کے بعد انہیں فلم مام میں شاندار اداکاری کے سبب نیشنل ایوارڈ اور ایفا ایوارڈ سے نوازا گیا تاہم یہ دونوں ایوارڈز ان کے شوہر بونی کپور اور دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کی جانب سے وصول کیے گئے۔ بولی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب ’’کویئن آف ہارٹس‘‘ آج ان کی55 ویں سالگرہ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی