سفید فام بالادستی اور نیو نازی ازم کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں، ایوانکا ٹرمپ

 
0
1095

امریکی خوش نصیب ہیں وہ ایک ایسے معاشرے میں رہتے، جہاں شخصی آزادی کا دفاع کیا جاتا ہے،ٹوئیٹ 
واشنگٹن اگست 13 (ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سفید فام بالادستی اور نیو نازی ازم کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوانکا ٹرمپ نے ایک ٹوئیٹ میں کہاکہ امریکی خوش نصیب ہیں کہ وہ ایک ایسے معاشرے میں رہتے، جہاں شخصی آزادی اور اظہار رائے کے حق کا دفاع کیا جاتا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ کا یہ بیان گزشتہ برس شارلٹس ول میں سفید فاموں اور ان کے مخالفین کے مابین تصادم کا ایک سال پورا ہونے پر سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں تین افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک سفید فام قوم پرستی کی اس طرح سے مذمت نہیں کی ہے۔