آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین کے عہدے سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا

 
0
431

کراچی اگست13(ٹی این ایس) مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ سے دیا جانے والا استعفیٰ واپس لے لیا ٗمہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آفاق احمد نے شہداء کے لواحقین کے بے حد اصرار پراستعفیٰ واپس لیا ٗاعلامیہ کے مطابق کارکنان نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پہنچ کراستعفیٰ واپس لینا کا مطالبہ کیا جس کے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ واپس لیا۔خیال رہے کہ آفاق احمد نے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں ناکامی پر پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔