اسلام آباد: خداداد ہائٹس میں تیسری منزل سے لڑکی گر کر ہلاک، قتل کیا گیا ہے: ورثاء

 
0
854

جسفلیٹ سے وقوعہ ہوا ہے وہ کسی کے زیر استعمال نہیں نہ ہی پولیس کو کوئی ایسے شواہد ملے ہیں: پولیس
اسلام آباد، اگست 13(ٹی این ایس): خداداد ہائٹس میں تیسری منزل سے لڑکی گر کر ہلاک ہوگئی۔ملتان سے تعلق رکھنے والی مذکورہ لڑکی جس کا نام ثنا گیلانی بتایا جارہا ہے کے بارے میں تعین کیا جارہا کہ اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کر دیاگیا۔ لڑکی کی میت پمز پہنچائی گئی ہے۔
لڑکی کے ورثا شک ظاہر کر رہے ہیں کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے ایس پی کیپٹن (ر)ذیشان کے مطابق تیسری منزل کے جس فلیٹ سے وقوعہ ہوا ہے وہ کسی کے زیر استعمال نہیں نہ ہی پولیس کو کوئی ایسے شواہد ملے ہیں تاحال پولیس نے اس حوالے سے کوئی گرفتاری نہیں کی ہے پولیس کے ہومی سائیڈ ونگ کے انسپکٹر ریاض اور سب انسپکٹر منیر حادثے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خداداد ہائیٹس کی تیسر منزل سے ملتان کی رہائشی ثنا گیلانی نامی نوجوان دوشیزہ گر کر جاں بحق ہو گئی جس کے بارے میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسکو دیگر ساتھی لڑکیوں کے ساتھ رات تین بجے کے بعد خداداد ہائیٹس پر لایا گیا جس کے بعد تیسری منزل پرجس فلیٹ سے ثنا گیلانی کو گرا یا گیا ہے یا اس نے خود چھلانگ لگائی ہے وہ خالیاور کسی کے زیر استعمال نہ ہونے کا بتایا جاتا ہے ثنا نامی لڑکی کو قتل کیا گیا ہے یا اس نے خود کشی کی ہے تاحال پولیس اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم نہ کر سکی ہے لڑکی کی لاش کو جائے وقوعہ سے صبح 6بجے کے بعد پمز ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے پہنچا دیا گیا جاں بحق ثنا کی والدہ اور چچا ملتان سے پمز ہسپتال پہنچ گئے لیکن انہوں نے ڈاکٹر زکو پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا کہا ہے اس حوالے سے ایس پی کیپٹن (ر) ذیشان سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ پولیس سارے واقع کے تحقیقات کر رہی ہے کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔