زیارت: سنجاری کے علاقہ میں باراتیوں کی گاڑی الٹ گئی ، 4 افراد جاں بحق ، 7 زخمی

 
0
354

زیارت، اگست 16 (ٹی این ایس):   ضلع زیارت کی تحصیل سنجاری کے علاقہ دکی بغاو میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے کا المناک سانحہ پیش آیا جس کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو سنجاوی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔بتایا جاتا ہے  ان  افراد کا تعلق ایک ہی خاندان اور لورالائی سے ہے

جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور دو مرد شامل ہیں،.زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سنجاوی سے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔