لاہورمیں ڈاکٹرآپریشن کے دوران پیٹ میں قینچی بھول گئے، خاتون جاں بحق

 
0
565

لاہور اگست16(ٹی این ایس) لیڈی ویلنگٹن ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے سبب آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی جس کے باعث وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ذرائع کے مطابق لاہورکے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں مرید کے کی 27 سالہ صدف کے ہاں 5 روزقبل آپریشن کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرآپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں ہی بھول ہوگئے اوراس غفلت نے 3 بچوں کی ماں کی جان لے لی۔
خاوند عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن ڈاکٹرقینچی پیٹ میں بھول گئے، قینچی نکالنے کے لیے ڈاکٹروں نے ایک دن میں 3 آپریشن کئے، صدف کو خون کی 125 بوتلیں لگیں اور اسی دوران اس کی موت ہوئی۔