جعلی اکاونٹس میں 44ارب کی منتقلی کے شواہد مل گئے جبکہ ان اکاونٹس سے 100ارب سے زائد کی منتقلی کے شواہد ملنے کا بھی امکان ہے: ایف آئی اے ذرائع

 
0
399

اسلام آباد ، اگست 16(ٹی این ایس): جعلی اکاونٹس میں 44ارب کی منتقلی کے شواہد مل گئے جبکہ ان اکاونٹس سے 100ارب سے زائد کی منتقلی کے شواہد ملنے کا بھی امکان ہے ۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کےخلاف بھی تحقیقات کی جائیں گی اورجعلی اکاونٹس کیس میں منی لانڈرنگ کی دفعہ شامل کی جائےگی۔بتا یا گیا ہے کہ انور مجید اور ان کے بیٹے کو کل کراچی کی مقامی عدالت سے جسمانی ریمانڈلیا جائے گا ۔