یقین ہے مراد علی شاہ عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے: تہنیتی پیغام
کراچی ، اگست 16(ٹی این ایس): پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارک باد ے دی۔
بلاول کہا کہ یقین ہے مراد علی شاہ عوام کی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے،گزشتہ دورکی طرح اس بار بھی سندھ خدمت اور ترقی میں آگے ہوگا،شہری ودیہاتی علاقوں میں بلاامتیازترقیاتی عمل کو تیزتر کریں گے،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے عوام کی خدمت کی تبھی تو وہ ہمیں مسلسل چھٹی بار منتخب کر رہے ہیں ،امید ہے مراد علی شاہ سندھ کے عوام کی ڈٹ کر خدمت کریں گے۔
یاد رہے آج ہونے والے قائد ایوان کے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارمراد علی شاہ نے 97ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کے شہریار مہرنے61 ووٹ لیے۔مراد علی شاہ سندھ اسمبلی کے 27ویں وزیراعلی منتخب ہوئے ہیں۔