ن لیگ کا زوال پذیر ہونا غرور اور باشاہت کا نتیجہ ہے: ماروی میمن

 
0
568

اب بھی نہ سمجھے تو کبھی بھی نہیں سمجھیں گے: ٹوئیٹ

اسلام آباد، اگست 16(ٹی این ایس): ن لیگ کا زوال غرور اور بادشاہت کا نتیجہ ہے ،مسلم لیگ ن کی ر ہنما اور سابق چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے بھی پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کے زخموں پر اس مشکل صورتحال میں  نمک چھڑ ک دیاہے ۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں ماروی میمن نے پارٹی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا زوال پذیر ہونا غرور اور باشاہت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن والے اب بھی نہ سمجھے تو کبھی بھی نہیں سمجھیں گے ۔

واضح رہے کہ ماروی میمن اس سے قبل بھی اپنے ٹوئٹس میں پارٹی قیادت کو تنقید کانشانہ بناتی رہی ہیں ۔