نواز شریف کو بادشاہ اور انکی کابینہ کو درباری کہنے والی پی ٹی آئی کےرہنماء نے عمران خان کو ہی بادشاہ قرار دیا

 
0
375

اسلام آباد، اگست 16(ٹی این ایس): تحریک انصاف نواز شریف کے دور حکومت میں انہیں بادشاہ کا طعنہ مارتی تھی ،چیئر مین تحریک انصا ف خود متعدد  بار نواز شریف کو بادشاہ اور ان کی کابینہ کو درباری کہہ کر پکارتے تھے لیکن اب تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے ہی عمران خان کو بادشاہ کہہ دیا ۔

تفصیل کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے خیبر پختونخواہ کے گورنر کے عہدے کے لیے شاہ فرمان کے نام کی منظور ی دی تو نعیم الحق نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”شاہ کا فرمان ہے کہ شا ہ فرمان صوبہ خیبر پختونخواہ کا گورنر ہو گا“۔