شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ، نامزد وزیراعظم عمران خان نے منظوری دیدی

 
0
387

عمران خان  کاشکرگزارہوں، جوذمہ داری دی اس پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا: شاہ فرمان

پشاور، اگست 16(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی باقائدہ منظوری چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں ہونے والے اہم اجلاس میں دی گئی ۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے، گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد مستعفی ہوجائیں گے،گورنر خیبرپختونخوا کل اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوائیں گے، گورنر اقبال ظفر جھگڑا پر مستعفی ہونے کیلئے اندرونی دباو بھی تھا۔

شاہ فرمان نے بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جانب سے گورنرنامزدکرنے پرشکرگزارہوں، عمران خان نے جوذمہ داری دی اس پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ میں گورنرہاؤس استعمال نہیں کروں گا،گورنرہاؤس کے قریب واقع 2مقامات کے استعمال سے متعلق پارٹی فیصلہ کر ے گی،ایک مقصدکیلئے کوشش کی،اسی مقصد کے لئے آئندہ بھی محنت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل کاحل اولین ترجیح ہے ،پاکستان کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں سب کے سامنے ہیں ،قبائلی عوام 20سال سے مشکلات کا شکارہیں،قبائلی علاقوں کوخیبرپختونخواکے برابرترقی دلائیں گے،فاٹاکیلئے پہلے ہی ایک اچھاپیکیج موجودہ، عوام کوٹیکس میں چھوٹ مہیاکریں گے،فاٹاکے قدرتی وسائل پروہاں کے عوام کوحق دیں گے،فاٹاکےعوام کو اوروہاں زراعت کوترقی دینگے۔