انور مجید کو بیٹے کے ہمراہ کراچی منتقل کر دیا گیا

 
0
830

ہتھکڑیاں لگانے کی کوشش پر اہلکار کو جھڑک دیا
‏ اسلام آباد، اگست 16(ٹی این ایس): سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے کو چئیرمین آصف علی زرداری کے دست راست اور جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کے کیس میں گرفتارانور مجید کو کراچی پہنچادیا گیا ہے۔
‏انور مجید اور انکے بیٹے کو ایف آئی اے نے اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے کی طرف سے انور مجید اور ان کے بیٹے کو ہتھکڑیاں لگانے کی کوشش کی گئی تاہم انور مجید نے پر زور ردعمل ظاہر کیا جس کے نتیجہ میں ہتھکڑیاں ایف آئی اے اہلکار کے ہاتھ سے زمین پر گر گئیں۔
دونوں محبوس باپ بیٹے کو بعد ازاں نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے کراچی منتقل کیا گیا ۔