سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو لاہور پہنچ گئے

 
0
379

لاہور اگست 17(ٹی این ایس) سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچ گئے۔سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے شام پانچ بجے اسلام آباد روانہ ہوں گے اور کل18 اگست کو ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق بھارتی کھلاڑیوں کپل دیو، سنیل گواسکر اور نوجوت سنگھ سدھو کے علاوہ اداکار عامر خان کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ سنیل گواسکر، کپل دیو اور عامر خان نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی تاہم نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان آنے کافیصلہ کیا تھا۔