عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا موقف بھی سامنے آگیا

 
0
441

اسلام آباد اگست19(ٹی این ایس) عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا موقف بھی سامنے آگیا اور انہوں نے کہا ہے کہ آج میں خوش نہیں، ڈری ہوئی ہوں۔
ذرائع کے مطابق خاتون اول کا کہاتھا کہ اقتدارکی کرسی آنی جانی چیز ہے، اللہ نےہم پرملک کی بہت بڑی ذمےداری ڈالی ہے، عمران خان کامقصدملک سےغربت کاخاتمہ ہے۔ان کاکہناتھاکہ عمران خان کامقصدصحت،تعلیم کےنظام کوبہترکرناہے، عوام نے منتخب کیا ہے ، انشاء اللہ ان کی توقعات پر پورا اتریں گے ۔