وزیر اعلیٰ پنجاب کی وزیر اعظم کیساتھ ملاقات

 
0
831

عوام نے مینڈیٹ دیا،پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے : عمران خان کی ہدایت
اسلام آباد، اگست 21(ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس دوران عبدالعلیم خان بھی موجود تھے اس موقع پر  عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیا،پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے، عمران خان نے عثمان بزدارکووزیراعلیٰ منتخب ہونے پرمبارکباد دی۔ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار کا انتخاب پنجاب میں ایک نئے دور کا آغاز ہے جس میں پنجاب بھر اور خصوصا پس ماندہ علاقوں میں تعمیر و ترقی پر خصوصی زور دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام نے نئے پاکستان کی آواز پر لبیک کہا ہے۔ امید ہے عثمان بزدار اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔

وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کووفاق کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور انہیں ہدایت کی کہ تمام ارکان اوراتحادیوں کوساتھ لےکرچلیں۔

اس موقع پر عمران خان کا کہناتھا کہ عوام نے مینڈیٹ دیاہے پنجاب میں تبدیلی نظرآنی چاہئے۔