شجاع آباد: دولہا بارات لیکر گیا مگر دلہن کے گھر تالا لگا ہوا تھا، ارمان اس وقت آنسوؤں میں بہہ گئے

 
0
1236

گزشتہ رات مہندی پر دلہن کے گهر والوں کو دو تولے طلائی زیورات اور شادی کے اخراجات کے لیے تین لاکھ روپے الگ دئے تھے: لڑکے والوں کی دہائی

ملتان، اگست 21(ٹی این ایس):  تحصیل شجاع آباد  میں دلہن اور اس کے گهر والے فراڈ کر کےبهاگ گئے دولہا اور اسکا خاندان دہائیاں دیتا رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کی بستی مٹهو میں دولہے خالد کے ارمان اس وقت آنسوؤں میں بہہ گئے جب وہ بارات لیکر دلہن شہناز کے گهر پہنچا اور دروازے پر تالا لگا دیکها.

دلہے کی والدہ کے مطابق انہوں نے گزشتہ رات دلہن کی رسم مہندی کی تهی اور دلہن کے گهر والوں کو دو تولے طلائی زیورات اور ڈهائی لاکھ روپے کے علاوہ دلہن کے والد ذوالفقار نے شادی کے اخراجات کے لیے تین لاکھ روپے بهی لے تهے۔

باراتیوں کا کہنا تها کہ دلہن والوں نے دهوکہ کیا اور طلائی زیورات اور رقم لے کر فرار ہو گئے ہیں۔